تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:22

پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے فی کلو کمی

جیو نیوز - لاہور ......پنجاب میں ایل این جی پر چلنے والے سی این جی پمپس پر گیس کی قیمت میں 5روپے 30پیسے فی کلوکم کردی گئیں ، نئی قیمت کا اطلاق کل سے ہوگا۔

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب میں سی این جی کی قیمت 41روپے 90پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

گزشتہ آٹھ سالوں میں سی این جی کی یہ کم ترین قیمت ہے،سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق کل بروز بدھ سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.