16 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:19
2018 تک توانائی بحران کو ختم کرنے کی کوشش ہے، خواجہ آصف
جیو نیوز - لاہور.......وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمدآصف کا کہنا ہےکہ بجلی کا ضیاع کرناقوم کا مزاج بن چکا ہے،کوشش کر رہے ہیں کہ 2018 تک توانائی بحران کا خاتمہ کر دیں ۔
لیبر ہال لاہورمیں واپڈا ہائیڈرویونین کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نےکہا کہ اگر دنیا کی طرح ہم بھی مارکیٹیں 8بجے بند کرلیں تو 2 ہزار میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے، کارکن اداروں کواپنا سمجھ کر چلائیں تو کسی کو نجکاری کی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن اگر لوٹ کا مال سمجھا جائے گا تو کوئی نجکاری سے نہیں روک سکتا۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ توانائی کےحوالےسے حالات پہلے سےبہترہوئے ہیںلیکن ہمارے لوگوں کا مزاج بن چکا ہےکہ شام کے بعدبن سنور کر مارکیٹوں کو نکل جاتے ہیں۔
خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ چور اور مافیاز اتنے مضبوط ہو گئے ہیں کہ بعض اوقات حکومتی مشنری بھی بےبس نظرآتی ہے۔