تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:8

ڈائریکٹ ڈائیلنگ:کیوبا ، امریکی ٹیلی مواصلاتی ادارےمیں معاہدہ

جیو نیوز - ہوانا .......... امریکا اور کیوبا کے درمیان براہ راست ٹیلی فونک رابطے کیلئے کیوبا کا امریکی ٹیلی مواصلات ادارے ویری زون سے معاہدہ طے پا گیا۔

کیوبا ایک عرصہ سے امریکہ ٹیلی فونک رابطوں کیلئے تیسرے ملک کی مدد کا محتاج تھا تاہم گزشتہ سال کیوبا سے اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد یہ سلسلہ بحالی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ روز کیوبن ادارے ای ٹی ای سی ایس اے اور ویری زون کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط ہوگئے۔

اس معاہدے کے نتیجے میں کیوبا کے 11 ملین افراد مستفید ہوں گے جبکہ امریکا میں 20 لاکھ کیوبن آباد ہیں جو اپنے گھر والوں سے رابطہ ایک تیسرے ملک کے بجائے اب براہ راست کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.