16 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:25
رضا کارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت 31 مارچ تک بڑھادی گئی
جیو نیوز - اسلام آباد....... وزارت خزانہ نے تاجروں کےلیے رضا کارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت 31 مارچ تک بڑھا دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق عام شہریوں اور اداروں کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 21 مارچ جبکہ تاجروں کےلیے 31 مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔
بینک ترسیلات پر 31 مارچ تک ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ 4فیصد ہوگی۔حکومت نے رضاکارانہ ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں ساتویں مرتبہ توسیع کی ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں ماہ کی 15 تاریخ تک 28 لاکھ میں سے صرف 33 سو تاجروں نے رضا کارانہ اسکیم کے تحت گوشوارے جمع کرائے۔