17 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:40
پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے ،خرم دستگیر
جیو نیوز - اسلام آباد..........وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے ،جلد ہی ایران میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔
پاک ایران تجارت اور ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کےمتعلق جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر تجارت کی زیر صدرت اجلاس ہوا ،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایران میں وسیع پیمانے پر تجارتی نمائش کا انعقاد کرائے گا، جس کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان ایران کو گھریلو سامان،لائٹ انجئینرنگ اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمد کرنا چاہتے ہیں،ایران کے ساتھ تجارت میں بلوچستان کے کاشتکاروں کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔
اجلاس میں کسٹمز حکام نے بتایا کہ پاک ایران سرحد پر منظم کنٹرول کے باعث غیر قانونی تجارت میں کمی ہوئی اور بارڈر محصولات میں تین گناہ اضافہ ہواہے۔