تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:14

پشاور :پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مہم تیز

جیو نیوز - پشاور…پشاور میں پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی ۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران 160 دکانیں، 4 گڈز کمپنیوں کے3 گودام، 2 ہوٹلز اور ایک سی این جی پمپ کو سیل کردیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز حکام کے مطابق پشاور میں پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے، گزشتہ دو دنوں کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 160 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔جن میں 4 گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے 3 گودام، 3 مسافر خانے اور ایک سی این جی پمپ بھی شامل ہے۔

کارروائیاں دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ اور جی ٹی روڑ پر کی گئیں۔ ٹیکس وصولی کے لئے 3 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مہم جون کے مہینے تک جاری رہے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.