19 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:25
فی تولہ سونے کی مقامی قیمتوں میں ساڑھے 8 سو روپے اضافہ
جیو نیوز - کراچی......فی تولہ سونے کی مقامی قیمتوں میں ساڑھے آٹھ سو روپے اضافہ ہوگیا، نرخ دو سال بعد 50 ہزار روپے کی سطح پر جاپہنچے ہیں۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی مقامی قیمت 729 روپے اضافے کے بعد 42 ہزار 857 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں نرخ بڑھنے کے باعث جنوری 2014 کے بعد پہلی بار سونے کے مقامی نرخ اس سطح پر دیکھے گئے ہیں۔