20 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:45
سی پیک منصوبہ مضبوط معاشی تعلق کی شروعاتہے،شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور......پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہےکہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال بندھن میں پروئے ہوئے ہیں،پاک چائنااکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک گیم چینجر ہے،سی پیک منصوبے معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب عظیم شروعات ہیں۔
چینی صوبےسچوان کےدارالحکومت چینگ ڈو کے ایگزیکٹو وائس مئیر ژاؤ ژی ہانگ نےلاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی،جس میں لاہور اور چینگ ڈو کو جڑواں شہر قراردینےکیلئےاشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
شہباز شریف کاکہناتھاکہ پرپل لائن منصوبے کیلئےچینگ ڈو تعاون کر سکتا ہے،صاف پانی کی فراہمی اور سینی ٹیشن کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئےبھی چینگ ڈو کی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
ژاؤ ژی ہانگ نے لاہور میں چینگ ڈو کاورکنگ اسٹیشن قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی اورکہاکہ چینگ ڈو ائیر لائنز لاہور تک براہ راست پروازیں شروع کرنا چاہتی ہے۔