22 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:28
کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں مرغی کا گوشت مہنگا کردیا گیا، انتظامیہ کا گراں فروش پر باز پرس سے گریز، لوگ مہنگا گوشت خریدنے پر مجبورہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کےگوشت کی فی۔ کلوقیمت میں 30روپےتک اضافے سے 220روپےفی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہےجبکہ گذشتہ ہفتےمرغی کا گوشت 190روپےفی کلو فروخت کیاجارہاتھا۔
مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے مرغی مہنگی آرہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے مرغی کاگوشت مہنگا کر دیا ہے۔ان کے مطابق مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی مرغی کی گوشت کی گراں فروشی پر کوئی باز پرس نہیں ہو رہی ہے۔