تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:18

پنجاب کے ٹرانسپورٹرز نے آل پاکستان بس اونرز فیڈریشن بنالی

جیو نیوز - لاہور....... پنجاب کے ٹرانسپورٹرز نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے آل پاکستان بس اونرز فیڈریشن بنا تے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ سرکاری بس اسٹینڈز کی حالت زار درست کی جائے۔

فیڈریشن کے چیف کورآڈینیٹرعبدلعزیز اور صدر ملک ندیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ مختلف محکموں کی پولیس انہیں جرمانے کرتی رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میٹرو بس اوراورنج ٹرین کو اربوں روپے کی سبسڈی دیتی ہے لیکن پرائیویٹ بس مالکان سے سوتیلوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، وہ ہرٹیکس ایڈوانس ادا کرتے ہیں پھر بھی انہیںسہولیات فراہم نہیں کی جاتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.