تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:56

پاکستانی چائے کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی

جیو نیوز - کراچی.... عالمی مارکیٹ میں چائے کی قیمتیں گرنے کے بعد پاکستانی چائے بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں10 سے 15 فیصد تک کمی کر دی ہے۔

پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شکیل جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ چائے پیدا کرنے والے افریقی ملک کینیا میں چائے کی فی کلو قیمت گزشتہ چند ماہ کے دوران تقریباًسوا تین سے چار ڈالر فی کلو تک کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں چائے کی قیمتوں کا فائدہ صارفین تک منتقل کرنے کے لئے چائے تیار کرنے والی مقامی صنعتوں نے قیمتوں میں 10 تا 15 فیصد کی کمی کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں چائے کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے مقامی اداروں نے بہترین معیار کی چائے درآمد کرنا شروع کی ہے تاکہ صارفین کو بھر پور ذائقہ فراہم کیا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.