25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
کوئلے کے ذخائر5 سو سال کیلئے کافی ہیں،ڈاکٹر ثمر
اردو ٹائمز - پلاننگ کمیشن کے ممبر سائنس وٹیکنالوجی ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ کوئلے کے ذخائرسے حاصل کی جانیوالی بجلی اورڈیزل سے ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ کثیرزرمبادلہ بھی مایاجاسکتاہے۔ اسلام آباد میں توانائی کے متبادل ذرائع سے متعلق منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب میں ڈاکٹر ثمر مبارک مندکاکہناتھاکہ پاکستان میں پائے جانے والے کوئلے کے ذخائراگلے پانچ سو سال کے لئے کافی ہیں اوراس سے، تین سے چارروپے فی یونٹ بجلی حاصل کی جائیگی ، اس طرف ترجیحی بنیادوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر سائنس وٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمن کاکہناتھاکہ مناسبمنصوبہ بندی نہ ہونے اورکرپشن کے باعث توانائی کے متبادل ذخائرسے بجلی حاصل نہیں کی جارہی