تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

کے ایس ای:2009کے بعد بلند ترین سرمایہ کاری

اردو ٹائمز - اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران ایک دن میں یکم ستمبر2009ء کے بعد کی بلند ترین غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ فارن انویسٹرز پورٹ فولیو انویسٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور ایک ہفتے کے دوران صرف تین کاروباری سیشنزمیں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 2کروڑ26لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز کی خریداری کی جبکہ اس دوران ایک دن میں ایک کروڑ95لاکھ ڈالر کی15ماہ کی ریکارڈ سرمایہ کاری آئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.