25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستان: کوہ پیمائی سے ایک لاکھ 76 ہزار ڈالر حاصل
اردو ٹائمز - پاکستان کے فلک بوس پہاڑوں کو سر کرنے کیلئے رواں سال کے دوران 24 کوہ پیما ٹیموں نے مہم جوئی کی جس سے پاکستان کو ایک لاکھ 76 ہزار ڈالر کی آمدن حاصل ہوئی۔ وزارت سیاحت نے بتایا کہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ کے ٹو، ناگا پربت، گشربرم ون، گشربرم ٹو اور براڈ پیک پاکستان میں واقع ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو سیاحت کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ ان مشکل ترین فلک بوس پہاڑوں کو خونی چوٹیاں کہا جاتا ہے اور ہر سال انہیں سرکرنے کی کوشش میں کوہ پیما اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں تاہم اس کے باوجود رواں سال کے دوران 200 مہم جوئوں نے ان خطرناک چوٹیوں کو سر کرنے کیلئے پاکستان کے پہاڑی علاقوں کا رخ کیا۔