تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

سیلاب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر

اردو ٹائمز - حالیہ سیلاب نے نہ صرف لاکھوں لوگوں کو بے گھر کردیا بلکہ پاک وطن کی معیشت کو بھی ہلا کررکھ دیا مختلف شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بری طرح متاثر ہے۔سیلاب نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچائی تومحمود کوٹ کا راستہ ملک بھرسے منقطع ہوگیا اورپاک عرب ریفائنری سے اندرون ملک اورمختلف ائیرپورٹس کوتیل کی سپلائی کرنے والے آٹھ سو سے زائد ٹینکر بھی اپنا کام جاری نہ رکھ سکے، یوں لاہور،پشاور،چکلالہ بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان ،فیصل آباد کوڈیزل اورپٹرول کی سپلائی معطل ہوگئی۔ سیلاب نے سندھ کارخ کیا توسکھرشکاپورشاہراہ اور پھرسہون سے جیکب آباد جانےوالاراستہ بند ہوگیا۔ ان دنوں ملک بھرمیں تیل کی سپلائی کراچی سے جاری ہے جہاں سے دوسو ٹینکر نیٹو چار سو ملکی ائیر پورٹس اور دوسو مختلف شہروں میں سپلائی کئے جاتے ہیں جو ملکی ضرورت کے لئے ناکافی ہیں۔ لیکن قومی شاہراہ کورٹس سبزل کے مقام پرزیراب ہے۔ جبکہ مٹیاری جامشورو روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی برقراررکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی صرف کراچی سے ہونے کے باعث قومی شاہراہ، خیبر پختونخواہ ،گلگت ،سوات اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں عوام کو ایندھن کے حصول مین شدید پریشانی کاسامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.