تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

’ٹوئٹر‘ نے 11سال سے بچھڑے باپ کو بیٹی سے ملوادیا


نیویارک…سی ایم ڈی…سماجی تعلقات کی ویب سائٹس صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں۔ امریکی شہر نیویارک میں ویب سائٹ ٹوئٹر (Twitter)کی بدولت بچھڑے باپ کو بیٹی سے ملوادیا۔ 58 سالہ Daniel Morales گیارہ سالوں سے اپنی 27سالہ بیٹی سے بے خبر بے گھر افراد کے ایک ادارے میں زندگی بسر کر رہا تھا کہ بیٹی کی محبت نے اسے اس کی تلاش پر مجبو ر کر دیا۔با پ نے اپنے پا س محفوظ بیٹی سارہ کی16سال کی عمر کی ایک تصویر کو اس کے نا م اوررابطے کیلئے اپنے مو بائل نمبر کے ساتھ Twitterپر لکھ چھوڑا۔اگلے ہی دن بیٹی نے ٹوئٹر پر جب یہ معلومات دیکھی تو فوراً اپنے والد سے رابطہ کیا اور کئی سال بچھڑے والد کو ا پنے ساتھ گھر لے آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.