تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اکتوبر 2010
وقت اشاعت: 10:39

ٹانگ کے درد کی صورت میں ڈاکٹر کی ضرورت نہیں رہی

لندن : مغربی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ٹانگ درد کی تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج گھر میں ممکن ہے۔ ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔



ڈاکٹروں کے مطابق ٹانگ میں درد کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ٹانگ کے نچلے حصے میں اچانک درد ہو اور کھچاؤ پیدا ہو تو اس کی اصل وجہ جسم میں نمکیات کی کمی یا گرمی ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کا علاج ممکن ہے۔ مریض خود ٹانگ کا مساج کرتا رہے تو یہ تکلیف دور ہوسکتی ہے۔



ڈاکٹروں کے مطابق ٹانگ میں درد کی دوسری وجہ ٹشوز اور مسل کا سوجنا ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ٹانگ کی درد کی وجہ ہڈی کا ٹوٹنا اور بلڈ کلاٹ بھی ہوسکتاہے۔ ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں مریض کو ڈاکٹر کے پاس جانا ہوگا۔ اور بلڈ کلاٹ کی صورت میں مریض کو خون کے ٹیسٹ کرانے کے بعد بلڈ تھنر یعنی خون کو پتلا کرنے کی ادویات لینا ہونگی۔ لیکن اس کیلئے ڈاکٹروں سے مشورہ لازمی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.