5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بدبو دار جوتوں سے چھٹکارا ممکنبنانے کیلئے جراثیم کش آلہ تیار کرلیا گیا
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…امریکا ریاست کیلیفورنیا کی ایک آلہ ساز کمپنی نے مارکیٹ میں ایسا آلہ متعارف کروایا ہے جس کے تحت اب بدبو دار جوتوں سے چھٹکارا ممکن ہوسکتا ہے۔SteriShoeنامی یہ آلہ الڑا وائلٹ شعاعوں کی مدد سے جوتوں میں بدبو کا باعث بننے والی جراثیم کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شو ٹری کی شکل کا یہ آلہ جوتوں کے اندر رکھ دیا جاتا ہے جس کے بعد اسے مین سوئچ سے منسلک کرکے بٹن آن کرنے پر صرف45منٹ میں تقریباً100فیصدمضرِ صحت جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔جوتوں سے بدبو ختم کرکے شرمندگی سے بچانے میں معاون اس آلے کی قیمت 80پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔