5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سوئزر لینڈ کے شیف کا تیار کردہ چاکلیٹ کچن
جینوا…سوئزر لینڈ کے شہرجنیوا میں ایک شیف نے سیمنٹ ،بجری ،اینٹوں اور لکڑی کے بجائے چاکلیٹ اورچینی سے ایک لذید کچن کا ماڈل تیار کیا ہے۔حقیقت سے قریب ترین اس کچن کے ماڈل کی تیا ری میں2ہزار پونڈز چاکلیٹ اور چینی کا استعما ل کیا گیا ہے جس میں سامان رکھنے کیلئے کیبنٹ،چولہا،بر تن دھونے کے لئے سینک،ٹی پوٹس ،پلیٹیں اور خوبصورتی کیلئے تصاویر بھی چاکلیٹ سے ہی بنائی گئی ہیں۔آج کل جنیوامیں اس شیف کا یہ چاکلیٹ کچن لو گوں کی توجہ کا مر کز بنا ہوا ہے جو اس سے قبل چاکلیٹ کی مدد سے 22فٹ لمبا کر سمس ٹری بھی تیار کر چکا ہے اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نا م شامل کر وانے کا خواہشمند ہے۔