29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسپین میں روایتی کھیل بل فا ئٹنگ پر پا بند ی لگادی گئی
میڈرڈ…اسپین کے علاقے Cataloniaمیں قانو نی طور پر روایتی کھیل بل فا ئٹنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کا آخری شو جلد ہی پیش کیا جائے گا۔Catolonia کی مقامی حکومت کا فی عرصے سے بل فائٹنگ پر پا بندی لگا نے کے لئے قوانین پر غور کر رہی تھی تاہم علا قے کے سینکڑوں افراد نے بھی بل فا ئٹنگ پر پابندی لگانے کی در خوا ست پر دستخط کر دئیے تھے ۔ جا نوروں کے تحفظ کیلئے کا م کر نے والے ادارے اس پا بندی کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ بل فا ئٹنگ اسپین کی ثقا فت کا ایک پر تشددر خ ہے اور ا سے ختم ہوجانا چاہیے ۔