30 مئی 2011
وقت اشاعت: 7:3
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مختلف اقسام کے پھلوں کی نمائش
چنئی …بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 50 مختلف قسم کے پھلوں کی نمائش نے مداحوں کے دل جیت لیے۔تامل ناڈومیں پھلوں کی دوروزہ سالانہ نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں 50سے زائد پھل اور ان کی مختلف قسموں کو منفرد اندازسے سجایاگیا۔ پھلوں کے دلدادہ افراد کیلئے پھلوں سے ہی سجا محراب نما گیٹ بھی خوش آمدید کہہ رہا تھا، 35 فٹ لمبا،15فٹ اونچا اور15فٹ چوڑا یہ گیٹ اصلی پھلوں سے بناتھا،اس کے علاوہ بھی پھلوں کے کئی دلکش مجسمے اور منظر دیکھنے کو ملے۔ پھلوں کی نمائش میں کٹھل ،انناس ،کیلے اورسنگترے بھی رکھے گئے تھے۔