30 مئی 2011
وقت اشاعت: 7:4
40چھرّے کھاکر بھی کتے نے موت کو شکست دے دی
ویلٹا…جانوروں پر ظلم کے نت نئے واقعات آئے دن دنیا بھر میں رپورٹ ہوتے رہتے ہیں تاہم مالٹا میں ایک کتے پر بدترین تشدد کے واقعے نے ظلم کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔مالٹا کی پولیس اور رضاکاروں نے گذشتہ دنوں جھاڑیوں کے پیچھے زمین میں گاڑے گئے ایک کتے کو اپنی تحویل میں لیا ہے جسے نامعلوم افرادنے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔رضاکاروں کی طرف سے اسٹار نام دیے گئے اس کتے کوناصرف ناک تک زمین میں گاڑا گیا تھا بلکہ اس کی تھوتنی کو رسی سے باندھ کر اس کے سر پر بندوق سے40چھرّے بھی مارے گئے تھے۔اسٹار نام کے اس کتے نے خود پر کیے گئے اس ظلم کو بہادر ی سے سہتے ہوئے موت کو شکست دے دی اور دبی دبی آوازوں کے ذریعے اپنے لیے مدد کے حصول کی کوشش کرتا رہا۔اسٹار کو امدادی رضاکاروں نے مٹی کھود کر باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے سرپر مارے گئے گولیوں کی طرز کے40چھرّے ایمرجنسی سرجری کے ذریعے نکال لیے۔