تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:53

روبوٹک ٹانگوں نے معذور خاتو ن کو دوبارہ چلنے پھر نے کے قابل بنادیا


کیلی فورنیا… ترقی یافتہ ممالک میں جہا ں ایک طرف جدید ٹیکنا لو جی کے حامل رو بو ٹس کے استعما ل سے روز مرہ زند گی کو آسا ن ترین بنایا جا رہا ہے وہیں اب ان رو بو ٹس سے معذور افراد بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک معذور 24سالہ لڑکی کو بیٹری سے چلنے والے رو بو ٹک ٹانگیں (Legs) نصب کی گئیں ہیں جس کی بدولت اب وہ دو با رہ چلنے پھر نے کے قابل ہو گئیں ہیں۔اس سال جنوری میں یہ لڑکی ایک کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو نے کے باعث اپنی دونوں ٹانگوں کے ذریعے چلنے پھر نے سے مکمل طور پر محروم ہو گئیں تھی تاہم اب وہ 45پونڈ وزنی اس منفرد سوٹ کو پہن کر ان رو بو ٹک ٹانگوں سے چلنے کے قابل ہو گئیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.