تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:5

سگریٹ ترک کرنی ہے تو منہ خالی نہ چھوڑیں


نیویارک...ماہرین صحت کہتے ہیں کہ صحت مند زندگی کے لئے تمباکو نوشی سے چھٹکارہ ضروری ہے اور تھوڑی سی قوت ارادی ہو تو یہ مرحلہ بھی مشکل نہیں۔ تمباکو نوشی ترک کرنے کے بے شمار فوائد ہیں۔تحقیق کے مطابق اس سے جان چھڑانا ناممکن نہیں،بس مضبوط قوت ارادی اور ہمت چاہئے۔آپ ارادہ کریں اور ذہن کو کسی اور کام میں متوجہ کریں۔تو یہ طلب آہستہ آہستہ کم اور پھر ختم ہوسکتی ہے۔اس کام میں مزید آسانی پیدا کرنے کیلئے منہ خالی نہ چھوڑیں بلکہ چیونگم، ٹافی یا سونف کا استعمال کریں۔اور ساتھ ساتھ چہل قدمی اور ورزش کو معمول بنالیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.