31 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:18
گرمی کا مارا کالا ریچھ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے جکوزی میں کود پڑا
انسان کی طرح جانوروں کو بھی گرمی ستاتی ہے اسی لئے تو وہ اپنے جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے مختلف جتن کرتے نظر آتے ہیں۔یہ وڈیو بھی ایک ایسے ہی کالے ریچھ کی ہے جو گرمی کے مارے امریکی ریاست فلوریڈ ا کے ایک گھر کے پچھواڑے میں موجود جکوزی میں پہنچ گیا۔گھر کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ ریچھ اس کے گھر کے سوئمنگ پول کیساتھ بنے جکوزی میں تقریباً30منٹ تک جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ،پانی کے بلبلوں سے کھیلتااور آرام کرتا نظر آیا۔مذکورہ ویڈیو میں سے ایک تصویر یہاں بھی دی گئی ہے۔