31 مئی 2011
وقت اشاعت: 16:46
آسٹن بیو زمبابوے کے بد صورت مردمنتخب
دنیا بھر میں خواتین کے مقابلہ حسن منعقد کیے جاتے ہیں تاہم زمبابوبے میں ہر سال بدصورت مردوں کے مقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔مسلسل تین سال سے ہونیوالے اس مقابلے میں اس سال15مرد وں نے شرکت کی جن میں سے صرف آٹھ حتمی مقابلے تک پہنچ پائے۔خواتین ججوں پر مشتمل پینل کی زیرِ نگرانی ہونے والا بدصورت مردوں کا یہ مقابلہ زمبابوے کے شہر بولاوایو کے30سالہ نوجوان آسٹن بیونے جیت کر120امریکی ڈالرکی انعامی رقم اور ایک کمبل اپنے نام کرلیا۔