31 مئی 2011
وقت اشاعت: 16:46
کاغذ سے تیار کیے گئے ملبوسات کا فیشن شو
حال ہی میں فیشن کی دنیا میں ایک جدیدرحجان سامنے آیا ہے جس کے تحت اب ڈیزائنرز اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں انفرادیت نمایاں رکھنا چاہتے ہیں ۔برازیل کے شہر ساؤ پولو سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنرJum Nakaoبھی فیشن کی دنیا میں نئی جہت متعارف کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،حال ہی میں انہوں نے ایک فیشن شو میں اپنے تمام ملبوسات کاغذ کی مدد سے تیارکرکے پیش کیے ہیں۔جدید تراش خراش اور دلچسپ ڈیزائننگ والے یہ تمام کاغذی ملبوسات مہنگے ترین ملبوسات کو بھی مات دیتے نظر آتے ہیں۔