تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 19:17

نیویارک،مرلن منروکی نادر تصاویر نمائش کے لئے پیش

نیویارک…ہالی وڈ کی شہرہ آفاق اداکارہ مارلن منرو کے 85ویں یوم پیدائش پر ان کی نادر تصاویر نمائش کے لیے پیش کر دی گئیں۔امریکا کے معروف فلم فوٹو گرافر مرے گیرٹ نے مارلن منرو کے85 ویں یوم پیدائش پر اپنی محبوب فن کارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی ایسی تصاویر نمائش کے لیے پیش کی ہیں جو اس سے پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔ فوٹو گرافر مرے گیرٹ کا کہنا ہے کہ مارلن منرو ایسا طلسماتی حسن رکھتی تھیں کہ ان کی کوئی تصویر کبھی بری آتی ہی نہیں تھی۔اور اگر جان بوجھ کر بھی ان کی کوئی خراب تصویر لینے کی کوشش کی جاتی تو اس میں ناکامی ہوتی تھی۔مرے گیرٹ کو امید ہے کہ بالی وڈ سے لگاوٴ رکھنے والا کوئی بھی شخص ان تصاویر کو سراہے بنا نہیں رہ سکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.