تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 19:17

3سالہ بچی ذہین لوگوں کے ادارے مینسا کی ممبر بننے کی امیدوار

لندن…ذہین افراد کا ادارہ مینسا(MENSA) دنیا کا سب سے بڑا اور پرانا ادارہ ہے جہاں صرف ذہین اور غیر معمولی ذہانت کے حامل افراد کو ممبر بنایا جاتا ہے۔برطانوی کاؤنٹی ایسکس سے تعلق رکھنے والی 3سالہ بچی سیفرون پلیڈجرنے اپنی غیر معمولی ذہانت اور140آئی کیو لیول کوبنیاد بناتے ہوئے مینسا کی ممبر شپ کے لیے درخواست دے دی ہے۔غیر معمولی ذہانت کی حامل سیفرون نامی یہ کم عمر بچی ناصرف50تک گنتی کراور لکھ سکتی ہے بلکہ اپنی 7ماہ کی بہن کو کہانیاں بھی پڑھ کر سناتی ہے۔واضح رہے کہ اگر سیفرون کی مینسا میں شمولیت کی درخواست قبول کرلی جاتی ہے تو وہ ذہین افراد کے اس ادارے مینسا کی سب سے کم عمر ممبر بن جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.