تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 19:17

گھوڑ ے نے کیمرہ مین کوشرارتاً لات ماری

بلفاسٹ…آئر لینڈ میں گھوڑوں کی ریس کے دوران کوریج میں مصروف ایک کیمرہ مین کو گھوڑے نے اچانک شرارتاً اُس کے منہ پر لات ماردی۔گھوڑے کا نشانہ اس قدر پکا تھا کہ اس کی لات سید ھی جاکر اس کیمرہ مین کے منہ پر لگی اور وہ اس اچانک حملے سے ناصرف ہل کر رہ گیا بلکہ ا س کے ہاتھوں سے کیمرہ بھی نیچے گر گیا۔ گھوڑے کی اس اچانک حرکت پر اردگرد کھڑے تمام افراد اور رپورٹر بھی حیران اور پر یشان ہو گئے۔واقعے کے بعد جا نوروں کی کو ریج کر نے والے کیمر مینوں کو چو کس ہو جا نا چا ہئے کہیں ان کو بھی آس پا س سے اس قسم کی کو ئی لات نہ لگ جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.