10 جون 2011
وقت اشاعت: 0:23
جے پور قلعہ میں ہاتھیوں کے نہانے کیلئے خصوصی تالاب تیار
بھارتی شہر جے پور کے قلعے اور فصیل کو دیکھنے آنے والے سیاحوں کو گھمانے والے ہاتھیوں کے لیے پانی کا خصوصی تالاب تیار کیا گیا ہے۔بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جے پور کے قلعے اور فصیل کو روزانہ سیکڑوں افراد گھومنے آتے ہیں۔یہ افراد یہاں موجود ہاتھیوں پر سواری کرتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں۔سیاحوں کو تفریح فراہم کرنے والے یہ ہاتھی انتہائی گرم موسم میں بے حال ہوجاتے ہیں۔شہری انتظامیہ نے ہاتھیوں کے لیے ایک بہت بڑے تالاب کو تیار کیا ہے۔یہاں ہاتھی آزادانہ انداز میں پانی میں خوب نہاتے ہیں۔اس تالاب میں بیک وقت 25 ہاتھیوں کو نہانے کی سہولت موجود ہے۔