11 جون 2011
وقت اشاعت: 8:30
چین میں مٹی سے بنائے گئے منفرد ثقافتی پارک کا افتتاح
چین کے شہر Tangshan میں حال ہی میں ایک ایسے منفرد ثقافتی پارک کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں موجود ہر چیز کو چکنی مٹی سے بنا یا گیا ہے۔ایک عام روائتی دیہات کی عکاسی کر تے اس دلکش پارک میں گھر، مال مویشی ،درختوں اور روز مرہ زندگی کے کاموں کو سرانجام دیتے دیہاتیوں کے مجسموں کو انتہائی مہارت بنایا گیا ہے۔ایک وسیع وعریض رقبے پر پھیلے اس ثقافتی پارک کو تین سال کے طویل عرصے میں 100 سے زائد آرٹسٹوں نے چکنی مٹی سے بنا کر مکمل کیا ہے جو کہ آج کل مقامی باشندوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔