تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0

عہد ساز شاعر احمد فراز کو ہم سے بچھڑےدو سال بیت گئے

کراچی : اردو ادب کے عہد ساز شاعر احمد فراز کو ہم سے بچھڑےدو سال بیت گئے۔ سید احمد شاہ جنہیں دنیا احمد فراز کے نام سے جانتی ہے، چودہ جنوری انیس سو اکتیس کو صوبہ سرحد کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔



شعری سفر میں غالب ،فیض احمد فیض اور علی سردار جعفری سے متاثر تھے،انھوں نے عملی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان میں اسکرپٹ رائیٹر کے طور پرکیا۔ اور پھر پشاور یونیورسٹی میں اردوکے استاد مقرر ہوئے، احمد فراز کو دوہزار چار میں انکی ادبی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔



احمد فراز نے اپنی ادبی زندگی میں قومی سطح کے نو اور بین الاقوامی سطح کے چھ ایوارڈز حاصل کئے ، احمد فراز پچیس اگست دوہزار آٹھ کو علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.