1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
بھارت میں ایک ہندو خاندان ماہ رمضان میں روزے رکھتا ہے
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہندو خاندان مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے ماہ رمضان میں روزہ رکھتا ہے ۔ سحر اور افطار کا بھی خصوصی طور پر انتظام کیا جاتاہے۔
اترپردیش کے علاقے گورکھ پور کا رہائشی لال بابو گپتا گزشتہ سات برسوں سے ماہ رمضان میں باقاعدگی سے روزے رکھ رہا ہے۔ لال بابو گپتا کے دیگر اہل خانہ بھی روزہ رکھتے ہیں ۔ اس ہندو خاندان کے ہاں سحر و افطار کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے جبکہ لال بابو گپتا مسجد جا کر بھی افطار کرتے ہیں ۔
اس قصبے کے بعد مسلمان لال بابو گپتا کو خصوصی طور پر افطاری کا سامان بھیجتے ہیں ۔ لال بابو گپتا کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے روزہ رکھتے ہیں ۔