1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
بھارت: مدر ٹریسا کے صد سالہ یوم پیدائش پر4روزہ فلم فیسٹیول
ممبئی : بھارت میں مدر ٹریسا کے صد سالہ یوم پیدائش پر چار روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔ دنیا بھر میں مدر ٹریسا کا نام انسانیت کی بے لوث خدمت گار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
مدر ٹریسا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بھارت میں ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلموں کی نمائش کی جارہی ہے۔چار روزہ میلے میں دنیا بھر کے پندرہ ممالک کی بنائی گئی فلمیں پیش کی جائیں گی۔