1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
ایران میں اٹھارویں عالمی قرآنی نمائش
تہران : ایران میں اٹھارویں انٹرنیشنل قرآن ایگزیبشن ہوئی جس میں پچیس ممالک کے مطبوعہ قرآن پاک پیش کئے گئے ۔ اٹھارویں انٹرنیشنل قرآن ایگزیبشن ایران کے دالحکومت تہران میں منعقد ہوئی۔
نمائش میں مختلف ممالک میں تیار کئے گئے قرآن پاک کے ایڈیشنز کی نمائش کی گئی۔ ایگزیبیشن میں کلام پاک کے علاوہ اسلامی معلومات پر مبنی ڈی وی ڈیز اور قرآنی آیات کی خطاطی پر مبنی ثقافتی فن پارے بھی رکھے گئے تھے۔ایران میں ہر سال رمضان المبارک میں عالمی قرآنی نمائش خصوصی طور پر منعقد کی جاتی ہے۔