1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
کھلونوں کے ساتھ چیتے کا جوڑا اسمگل کرنے کی کاشش ناکام
بنکاک: تھائی لینڈ سے ایران جانے والی خاتون کے سامان سے کھلونا ٹائیگرز کے ساتھ جیتا جاگتا ٹائیگر کا ایک جوڑا نکل آیا۔ بنکاک انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایران جانے والی ایک خاتون کے بیگ کی اسکیننگ کے دوران کھلونوں کے درمیان چیتے کے دو جیتے جاگتے بچوں کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد فوری طور پر اس خاتون کے خلاف جانوروں کو اسمگل کرنے کی فرد جرم عائد کردی گئی۔ انہیں چار سال قید اور تین ہزار دوسو ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔