تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0

عراقی بچوں کے کمپیوٹر مارکیٹ میں فروخت

بغداد: عراق میں اسکول کے بچوں کیلئے خریدے گئے بیس لاکھ ڈالر کے کمپیوٹر مارکیٹ میں پچاس ہزار ڈالر میں فروخت کردئیے گئے ہیں۔ امریکی فوجی حکام نے بغداد میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ عراقی پورٹ کے ایک ملازم نے بندر گاہ پر آنے والے لاکھوں ڈالر مالیت کے کمپیوٹر پچاس ہزار ڈالر سے بھی کم میں نیلام کردئیے ہیں۔



امریکی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ یہ کمپیوٹرز عراقی اسکول کے بچوں کیلئے خریدے گے تھے تاکہ انہیں کمپیوٹر کی تعلیم دی جا ئے لیکن ام قسر بندر گاہ کے افسر نے سولہ اگست کو ان کمپیوٹروں کو نیلام کرکے بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم سے محروم کردیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.