1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
انڈونیشیا میں 4 سو برس بعد آتش فشاں سے لاوے کا اخراج
جکارتہ : انڈونیشیا میں چار سو برس کے بعد ایک آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری ہے۔ جبکہ حکام نے علاقے کے ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
انڈونیشیا کےحکام کے مطابق صوبہ سماٹرا کے پہاڑ سینا بنگ سے پہلی بار لاوا سن سولہ سو میں نکلا تھا۔ چند دنوں میں لاوے کا اخراج جاری ہے۔ اور ڈیڑھ کلومیٹر تک کا علاقہ پہاڑ سے نکلنے والی مٹی سے ڈھکا نظر آرہاہے۔ تاہم ابھی تک کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔