1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
منگولیا:صحرائے گوبی میں کابینہ کامنفرد اجلاس
البتور: منگولیا میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کےلئے کابینہ کے ارکان نے صحرائے گوبی میں منفرد اجلاس منعقد کیا۔
کابینہ کے بارہ وزرا نے تپتی دھوپ میں صحرائی وادی گاشونوئی کھالوئی میں باقاعدہ اجلاس کیا اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر بحث کی۔ اس سے پہلے وزرا جیپ کے زریعے پندرہ گھنٹے کا سفر طے کرکے دارالحکومت البتور سے چھ سو ستر کلومیٹر جنوب میں پہنچے تو وہ شدید گرمی سے نڈھال ہوچکے تھے۔
منگولیا کے وزیراعظم بت بولڈ سکھبتار نے اجلاس کے دوران کہاکہ منگولیا عشرے کے سخت ترین موسمی تغیرات سے گزر رہاہے۔