تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0

پولینڈ میں 1 کلومیٹر طویل پیزا بنانے کی کوشش

کراکو : پولینڈ میں ایک کلومیٹر طویل پیزا بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش، پیزا کے پچیس ہزار ٹکڑوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی ادارے کو دی جائےگی۔



پولینڈ کے شہر کراکو میں ایک ہزار میٹر طویل پیزا کی تیاری میں ساڑھے تین ٹن آٹا استعمال کیا گیا۔ پیزا بنانے والوں کا کہناہے کہ وہ پہلے بننے والے چار سو سات میٹر طویل پیزا کا ریکارڈ توڑیں گے۔ کراکومیں پیزا کی تیار کے دوران عالمی ریکارڈ رکھنے والی بک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نمائندہ بھی موجود تھا۔ تاہم پیزا کو گنیز بک میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان ابھی تک نہیں ہوا۔ مبصروں کا کہناہے کہ شاید پیزاکی ناب تول میں کچھ وقت لگے اور باقاعدہ اعلان کے بعد اسے گنیز میں شامل کیا جائیگا۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.