1 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 11:34
افغانستان:رواں برس 323 امریکی فوجی ہلاک ہوئے
واشنگٹن : افغانستان میں رواں برس ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تین سو تیئس ہوگئی ہے ۔ جوگذشتہ نو برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔
امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں دوہزار نو میں تین سو سترہ امریکی فوجی طالبان کے حملوں اور بم دھماکوں میں مارے گئے ۔ جبکہ رواں برس یہ تعداد تین سو تیئس ہوگئی ہے ۔
ویب سائٹ کے مطابق دوہزار نو میں افغانستان میں پانچ سو اکیس غیر ملکی فوجی مارے گئے ۔ جبکہ رواں برس مرنے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد چارسونوے ہوگئی ہے۔