تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 11:30

کرکٹ ہیروز نے اپنے پرستاروں کا اعتماد مجروح کیا ہے

کراچی : پاکستان میں کرکٹ کے دیوانے پرستاروں کاماننا ہے کہ انکے ہیروز نے انکا اعتماد مجروح کیا ہے۔ پاکستان گذشتہ کئی برسوں سے دہشت گردی،قدرتی آفات کےاپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہا ہے۔تاہم تمام ترمایوس کن حالات میں کرکٹ ہی کھیل کے دیوانے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بھی لاتی رہی ہے۔ لیکن سیلاب کی تباہ کاری سے دوچار دو عوام کیلئے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل بہت بڑا دھچکا ثابت ہواہے۔



معروف اسپورٹس جرنلسٹ عثمان سمیع الدین کاکہنا ہے کہ کرکٹ پاکستان میں لوگوں کوجوڑے رکھتی ہے اس اسکینڈل کے بہت برے اثرات ہونگے۔یہ محض اسپاٹ فکسنگ یاچندکرپٹ کھلاڑیوں کی بات نہیں ہے جوابھی ثابت بھی نہیں ہوئی۔ لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ پورا ملک کس طرح کرپشن کی لپیٹ میں ہے حتی کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے رقم دینے سے پہلے بھی لوگ کئی بار سوچیں گے۔ اس طرح اسکینڈل کی ٹائمنگ بہت غلط ہیں اور اسکے بہت منفی اثرات ہونگے ۔



ٹریول ایجنٹ کمال احمدکاکہنا ہے کہ اگر یہ لوگ سیلاب زدگان کیلئے میچ کھیلتے تو انہیں مزید شہرت ملتی،ہارنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے،لیکن جس طرح انہوں نے لوگوں کے اعتماد کودھوکا دیا ہے وہ پورے ملک کیلئے انتہائی شرمناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.