3 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 11:9
زکواة پاکستان کے سیلاب زدگان کو دی جائے، او آئی سی
جدہ : اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی زکوات پاکستان کے سیلاب زدگان کو دیں ۔
او آئی سی نے انٹرنیشنل فقہ اکیڈمی کیساتھ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان پاکستانی بھائیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہ چھوڑیں۔ فقہ اکیڈمی کے مطابق علماء نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ اگرزکواة کے زیادہ ضرورت مند ان کے ملک سے باہر دیگر ملکوں میں موجود ہیں تو انہیں دیں۔