تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 15:2

دولت مشترکہ کھیلوں کی تشہیر، پونا میں میوزک کنسرٹ کا اہتمام

پونا : بھارت میں دولت مشترکہ کھیل مقابلوں کی تشہیر اورماحول کو آلودگی سے بچانے کا شعور اجاگر کرنے کیلئے پونا میں میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔



بھارت شہر پونا میں اقوام متحدہ اور وزارت ماحول کے تحت ہونے والے میوزک کنسرٹ میں معروف میوزک بینڈ یوپھوریا نے پرفارم کیا۔ اس کنسرٹ میں بھارتی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ ٹیم کے کوچ جوگندر سنگھ اور کپتان راجپال سنگھ نے پونا شہر کے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہفتے میں کم از کم ایک بار سائیکل پر دفتر ضرور جائیں۔ انہوں نے بھارتی شہریوں سے اپیل کی کہ ملک کو گرین بنانے کیلئے مہم میں حصہ لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.