تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 11:13

شب قدر پر ڈاکٹر عامر لیاقت کی خصوصی دعا

کراچی : اے آر وائی کیو ٹی وی کے زیر اہتمام شب قدر کے موقع پر شب دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں نے گڑگڑاکر اللہ کی بارگاہ میں گناہوں کی معافی مانگی۔۔ایم ڈی کیو ٹی وی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خصوصی دعا کرائی .



کراچی میں منعقدہ شب دعا میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایم ڈی کیو ٹی وی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے رکعت آمیز دعا کرائی۔ اس موقع پر لوگوں نے گڑگڑاکر بارگاہ الہیٰ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔



ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اللہ کی بارگاہ میں دعائے استغفار کی اور اپنے منفرد انداز بیان سے لوگوں کے جذبہ ایمانی کو بیدار کیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے بارگاہ رب العزت میں گڑگڑاتے ہوئے ملک کو درپیش آفات سے نجات دلانے کی دعا کی۔



ان لمحات میں لوگ زار زار روتے رہے اور رب شانہ کی بارگاہ میں اپنی مغفرت اور ملک و ملت کی نجات کے لئے دعا میں بھرپور جذبہ ایمانی سے شریک ہوئے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی پرسوز دعا پر لوگوں کے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی اور دعائے توبہ ایک روح پرور اور ایمان افروز اجتماع کا منظر پیش کرتی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.