31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:33
پی آئی اے کے طیارے میں بم کی افواہ ناکام محبت کا شاخسانہ
کراچی : پی آئی اے کے طیارے میں بم کی افواہ ناکام محبت کا شاخسانہ نکلی ۔۔ شادی کے لیے وطن واپس آنے والے شخص کے دل جلی گرل فرینڈ نے تحفہ دیا۔
اسٹاک ہوم پولیس افسر نے مغربی اخبار کو بتایاکہ پاکستانی نژاد شخص کینیڈا سے پاکستان شادی کیلئے جارہا تھا کہ اس کی سابقہ گرل فرینڈ نے کینیڈین پولیس کو جھوٹی اطلاع دی۔ گرل فرینڈ نے پولیس کو بتایا کہ پاکستان جانے والے شخص کے پاس دھماکہ خیز مواد ہے۔ جس کے بعد پرواز کواسٹاک ہوم ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ شخص نے اسٹاک ہوم پولیس کو بتایا کہ وہ شادی کیلئے جارہے ہیں۔ اور ان کی سابق گرل فرینڈ اس سے خوش نہیں ہے۔
سویڈن پولیس کے مطابق گرفتار شخص کو آج کسی بھی وقت رہا کیا جائے گا۔ اس سے کوئی بھی دھماکہ خیز یا ممنوعہ چیز نہیں ملی۔