تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:34

کامن ویلتھ گیمز: بندروں سے بچنے کیلیے لنگوروں کی فوج

نئی دہلی : کامن ویلتھ گیمز پر بندوروں کے حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے لنگوروں کی فوج تیار کر لی گئی ہے ۔ نئی دہلی میں تین اکتوبر سے ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کو بندروں کی شرارتوں اور مستیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے لنگوروں کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ دس لنگوروں پر مشتمل دستہ سڑک کےکنارے پر تعینات کردیا گیا ہے۔



تعیناتی سے قبل ان لنگوروں کو گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا اور انکے ٹرینر کو ٹاسک دیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک لنگور بیس بندروں کو خوفزدہ کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندروں کو جواہر لال اسٹیڈیم کے گرد گھومتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد لنگوروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.