31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:34
احساس زندگی کا،سیلاب متاثرین کیلئے برطانوی شہریوں کی امداد
لندن : سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں آے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی احساس زندگی کا مہم کیلئے پیٹرز برو برطانیہ کی جانب سے نو ہزار سات سو تئیس پونڈ کی امدادی رقم دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں پیٹرز برو کی مسجد فیضان مدینہ میں تقریب منعقد کی گئ۔ جس میں میئر پیٹرز برو نےامدادی رقم اے آر وائی لندن کے نمائندے شہزاد عالم کے حوالے کی۔ اس مو قعے پر میئر پیٹرز برو نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ اے آر وائی نے ہر مشکل گھڑی میں ضرورت مندوں کی مدد کر نے میں پہل کی ہے۔ یہ رقم چیرٹی پارٹرز اسلامک ہیلپ ، مسلم چیریٹی اور الخیر فاؤنڈیشن کے ذریعے خواجہ غریب نواز ٹرسٹ کو بھیجی جائے گی۔