31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:36
بچوں کی غذامیں مچھلی کااستعمال،جلدی امراض میں کمی
سویڈن : ایک ریسرچ کے مطابق بچوں کی خوراک میں مچھلی شامل کرنے سے جلدی امراض میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
سویڈن کے سائنسدانوں کا کہناہے کہ نوماہ کی عمر سے قبل اگر بچوں کی غذا میں مچھلی شامل کرلی جائے توان میں جلدی امراض کے اضافے کوروکاجاسکتاہے۔مغربی ممالک میں حالیہ برسوں میں بچوں میں جلدی امراض کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ سائنسدانوں نے پانچ ہزار خاندانوں پرتجربات سے یہ نتیجہ اخذکیاہے کہ خوراک میں مچھلی کے استعمال سےجلدی امراض کا خدشہ ایک چوتھائی کم ہوجاتاہے۔